گلگت بلتستان چیف کورٹ میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت ، 18مقدمات نمٹا دیئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) گلگت بلتستان چیف کورٹ نے ہفتہ کے چیف جسٹس علی پیگ سمیت دیگر ججز نے سنگل بینچز میں دیوانی اور فوجداری کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 18مقدمات نمٹا دیے اور 8مقدمات کو وکلا کے ابتدائی بحث کے بعد قابل سماعت قرار دیکر مقدمات کے فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے 3مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹائے 8 مقدمات کو قابل سماعت قرار دیکر سماعت کے لئے منظور دی جبکہ جسٹس ملک عنایت الرحمن نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 5 مقدمات پر فیصلہ سنایا ، جسٹس جوہر علی نے سنگل بینچ میں مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 6مقدمات کو نمٹایا اور جسٹس راجہ شکیل احمد نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری کے 5 مقدمات کو نمٹایا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں