وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد دی

اتوار 24 اکتوبر 2021 23:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد دی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی ٰ کے فضل سے پاکستان ٹیم کی شاندار جیت پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ہم چیمپئن قوم ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیائے کرکٹ میں ایک بار پھر پاکستان نے اپنا لوہا منوا لیا،پاکستان نے بھارت کی ٹیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments