استور، دیہی علاقوں میں ذہنی اور جسمانی معذور افراد کا تعین کرنے کا عمل شروع

جمعرات 25 نومبر 2021 13:05

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع استور محمد ذوالقرنیں خان کی ہدایت کے مطابق محکمہ سماجی بہبود استور نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور کے تعاؤن سے ضلع استور کے تمام گاؤں  میں جاکر ذہنی اور جسمانی طور معذور افراد کا تعین کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس ضمن میں سوشل ویلفیر آفیسر انصار محمد اور بہار شاہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواب خان کے ساتھ استور کے مختلف گاؤں میں معذور افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ ٹیم ضلع کے ایک ایک گاؤں کا دورے کرے گی اور معذور افراد کے کو   ائف حاصل  کرۓ ےگی۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے اپنی استور تعیناتی کے ابتدائی ایام  میں محکمہ سماجی بہبود کو احکامات صادر کے تھے کہ وہ فوری طور پر ضلع استور میں معذور افراد کے اعداوشمار اکھٹا کرنے اقدامات کرۓ۔ اسی حوالے آج سے اس مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر استور نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کرۓ اور اپنے کرب جوار  میں مقیم معذور افراد تک ٹیم کی رساٸی ممکن بنادے۔ڈپٹی کمشنر استور نے کہا ہے کہ ٹیم کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور ٹیم مقررہ شیڈول کے مطابق مختلف گاوں کا دورہ کرۓ گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں