استور، ڈپٹی کمشنر استور محمدذوالقرنین خان کا پریشنگ ویلی کا دورہ ،مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جا ئزہ

جمعرات 25 نومبر 2021 13:15

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر استور محمدذوالقرنین خان نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ لینے کےلئے پریشنگ ویلی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کواڈینیٹر براۓ وزیر اعلیٰ سمیع اللہ ایڈوکیٹ اور ایگزیکٹیو انجینیر محکمہ پانی وبجلی انجینیر ابرار حسین بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر استور نے ایک میگا واٹ لوس پاور ہاوس کا دورہ کیا اور بجلی کی پیداواری صلاحیت کا جاٸزہ لیا اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینیر ابرار حسین نے بریفنگ دی۔

بعد میں ڈپٹی کمشنر استور نے دو میگاواٹ شگرت اور ڈیڑھ میگا واٹ مشکے پاور ہاوسز کا بھی دورہ کیا اور موجودہ پیداواری صلاحیت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ایکسن واٹر اینڈ پاور ابرار حسین نے کہا کہ ہماری کوشش ھے کہ سردیوں کے موسم میں عوام الناس کے تعاون سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بناٸیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنر استور کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ موسم سرما میں شدید سردی کے باعث ندی نالوں میں پانی کی کمی کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑھتی ھے لیکن پوری کوشش ہوگی کہ دورانیہ کم سے کم ہو۔

ڈپٹی کمشنر استور نے ہدایت کی کہ ضروری مرمت اور دیگر کام بروقت مکمل کیے جاٸے تاکہ موسم سرما میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے اور عوام الناس کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بناٸی جا سکے۔بعد میں ڈپٹی کمشنر استور نے زیر تعمیر پریشنگ ویلی فیز ٹو سڑک کا کام کا معاٸینہ کیا اور ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت کہ کہ وہ کام کے میعار کو بہتر بناۓ بصورت دیگر سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی۔انہوں نے ایگزیکٹیو انجینیر محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایت کہ کہ وہ اس سڑک پر کام کی نگرانی کے لیے سرکاری نماٸندہ مقرر کرۓ اور کام کے میعار پر کوٸی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں