ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت سڑکوں پر گیس پائپ لائن کی کھدائی کے حوالے سے اہم اجلاس، بریفنگ دی گئی

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت گلگت میں سڑکوں پر گیس پائپ لائن کی کھدائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت، ایکسیئن پی ایچ ای گلگت، ضلعی انتظامیہ آفیسر ڈی سی آفس گلگت، قائمقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت، ایس این جی پی ایل کے سائٹ انچارچ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی کھدائی سے ٹریفک کے روانی میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ایس این جی پی ایل کے سائٹ انچارچ نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو روڈ کی کھدائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس این جی پی کے سائٹ انچارچ کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار اپنا ورک پلان متعلقہ محکموں کے ساتھ جلداز جلدشیئر کرنے کے بعد اپنا کام جاری رکھیں، فیز ون کا کام مکمل کرنے کے بعد پھر فیز ٹو پر کام شروع کرنے کے پابند ہونگے اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے غیر اخلاقی سلوک کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے سائٹ انچارچ ایس این جی پی ایل کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تحریری رپورٹ دفتر ہذامیں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر قائمقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھدائی کے دوران جن مقامات پر ملبہ موجود ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>