عوام کی سہولت کے لیے ڈدمیسائل، لائسنس، فارم رجسٹریشن کا حصول آسان بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ گلگت کے عوام کی سہولت کے لیے ڈدمیسائل،لائسنس،فارم رجسٹریشن کے حصول کو انتہائی آسان بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت ای خدمت مرکز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسیئن بلڈنگ گلگت، قائمقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اے سی عملدرآمد گلگت، ڈسٹر کٹ قانون گواور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا ہے کہ ای خدمت مرکزکا قیام سے ضلع گلگت کے عوام الناس کی سہولت کے لیے ڈدمسائل،لائسنس،فارم رجسٹریشن اور دیگر بلخصوص ریکارڈ مال کا حصول انتہائی آسان کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ایکسیئن بلڈنگ نے ای خدمت مرکز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ای خدمت مرکز کا تعمیراتی کا م کا آغاز ہو نے پر زمین کے مالکان نے سول کورٹ سے رجوع کر کے سٹیٹسکو لے کر کام کو روکایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایوارڈ بھی پاس ہوا ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن بلڈ نگ کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای خدمت مرکز کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور کورٹ سٹیٹسکو خارج ہونے کے بعد فوری طور پر ای خدمت مرکز کا تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>