گلوف ٹو پراجیکٹ کے زیر اہتمام 21 سے 24 نومبر 2021 تک ہنزہ، گلگت بلتستان میں صحافیوں کی 3 روزہ تربیت کا انعقاد کیا گیا

پیر 29 نومبر 2021 21:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) گلوف ٹو پراجیکٹ کے زیر اہتمام 21 سے 24 نومبر 2021 تک ہنزہ، گلگت بلتستان میں صحافیوں کی 3 روزہ تربیت کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ میں گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور وفاقی دارالحکومت کے 24 صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ششپر ہنزہ میں نصب آٹومیٹڈ ویدر سٹیشن کی سائٹ وزٹ سے ہوا، جہاں شرکا کو گلوف ٹو کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

برفانی جھیل کے سیلاب اور ششپر میں پروجیکٹ کے ذریعے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اطلاعات فتح اللہ خان نے اختتامی کلمات کہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے صحافیوں کو اکٹھا کرنے اورشمالی پاکستان میں کمیونٹیز کے موسم سے متعلق مسائل کو فروغ دینے میں پروجیکٹ کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس ٹریننگ کا مقصد صحافیوں کو اس موضوع پر بہترین سائنسی ڈیٹا پہنچانے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے خطرے کے انتظام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط معلومات کی نشاندہی اور ان کا ازالہ کرنے میں مدد کرنا ہے۔ ٹریننگ میں موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات کا احاطہ کرنے، کمیونٹیز میں لچک کو فروغ دینے اور انہیں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر قابو پانے کے قابل بنانے کے لیے اصول طے کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ورکشاپ صحافیوں کے لیے طویل فالو اپ ٹریننگ کی ضرورت پر شرکا کے مثبت تاثرات کے ساتھ ایک مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments