محکمہ پولیس بلتستان رینج نے بین الاضلاعی کھیلوں کا آغاز کردیا

بدھ 1 دسمبر 2021 00:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) محکمہ پولیس بلتستان رینج نے بین الاضلاعی کھیلوں کا آغاز کردیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے منگل کے روز پولیس ٹریننگ سکول سکردو کے گرانڈ میں بین الاضلاعی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ محکمہ پولیس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 30نومبر کے روز ایک بجے سے چار بجے تک شگر پولیس کی فٹ بال ٹیم کا مقابلہ گانچھے پولیس کی ٹیم کے مابین اور شگر پولیس کی والی بال ٹیم کا کھرمنگ پولیس کے مابین ہوا۔

یکم دسمبر کو شگر پولیس کی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ کھرمنگ پولیس کی کرکٹ ٹیم سے ہوگا 2 دسمبر کے روز سکردو پولیس کی فٹ بال ٹیم کا مقابلہ کھرمنگ پولیس کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ جبکہ اسی روز سکردو پولیس کی والی بال ٹیم کا گانچھے پولیس کی والی بال ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

3 دسمبر کو سکردو پولیس کی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ گانچھے پولیس کی کرکٹ ٹیم کے مابین ہوگا۔

6 دسمبر کے روز کھیلے جانے والی فائنل ٹیموں میں ٹیم سے کی کامیاب ہونے والی کرکٹ ٹیم کا ٹیم بی کی کامیاب کرکٹ ٹیم سے، ٹیم اے کی کامیاب قرار پانے والی فٹ بال ٹیم کا ٹیم بی کی کامیاب قرار پانے والی فٹ بال ٹیم سے اسی طرح ٹیم اے کی کامیاب قرار پانے والی والی بال ٹیم کا ٹیم بی کی کامیاب والی بال ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔ فائنل مقابلے میں کامیاب قرار پانے والی ٹیموں کا مقابلہ گلگت بلتستان سطح پر کھیلے جانے والی دیگر دو ریجن کی پولیس ٹیموں کے مابین ہوگا۔

ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہاکہ تندرست اور صحت مند جسم کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری اسی نقطہ نظر سے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے بین الاضلاعی اور ریجنل سطح پر پولیس ٹیموں کے مابین مختلف کھیلوں کے انعقاد کا حکم دیا تھا جس پر بلتستان پولیس نے پہل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>