عبوری صوبے کی قرارداد کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچانے کی غرض سے لائی گئی ،وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید

سینٹ میں8اور قومی اسمبلی میں 4سیٹیں مانگی ہیں، انشا اللہ ہماری خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے گی، وزیر اعلیٰ

بدھ 1 دسمبر 2021 00:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ عبوری صوبے کی قرارداد کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچانے کی غرض سے لائی گئی ،ہم چاہتے تھے کہ کشمیر کاز کو کسی بھی حوالے سے نقصان نہ پہنچے،ہماری خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سینٹ میں8اور قومی اسمبلی میں 4سیٹیں مانگی ہیں، انشا اللہ ہماری خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ قومی مالیاتی اداروں میں بھی نمائندگی مل جائے گی،یہاں سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی نہ صرف وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لیں گے بلکہ خود بھی وزیراعظم کے امیدوار بن سکیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں