اختیارات کا ناجائز استعمال،ڈائریکٹر ٹیکنیکل و سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ لون کو ڈی گریڈ کر کے ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون بنا دیا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) اختیارات کا ناجائز استعمال۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل و سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ لون کو ڈی گریڈ کر کے ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 بنا دیا گیا۔ آ رڈر جمعرات کے روز محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے۔ فیض اللہ لون اس سے پہلے ڈائریکٹر اکیڈمک گلگت ریجن کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان ہی کے دفتر کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر جس کو موصوف نے چارچ نہیں دیا دیا تھا نے ثبوت کے ساتھ الزامات کی ایک فہرست محکمہ تعلیم کے ا علی حکام کو دے دی تھی اطلاعات کے مطابق اس کے خلاف مزید تحقیقات کے لئے کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو دی گئی ہے۔ سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ ڈائریکٹر نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو گھڑت قرار دے کر عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں