گلگت بلتستان بھر میں لوڈ شیڈنگ عروج پر صوبائی دارالحکومت سمت سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقے کے مختلف جگہوں پر حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:07

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) گلگت بلتستان بھر میں لوڈ شیڈنگ عروج پر صوبائی دارالحکومت سمت سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقے کے مختلف جگہوں پر حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلگت ہنزہ سکردو استور غزر دیامر سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج بناکر رکھ دی صوبائی دارالحکومت گلگت میں 20 گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ سے کاروبار تباہ سکولوں کے بچے متاثر گھروں میں کام کرنے والی خواتین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی دوسری جانب اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے سڑکوں پر نکل کر حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف مظاہرے کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے شہر اقتدار میں بسنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر مکمل طور پر تباہی مچا کے رکھ دی ہے، عوام اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اگر وزیر اعلی کو عوام کا زرا سا بھی احساس ہے تو لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں