گلگت ،عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان دو سو سے زائد بیواؤں ، یتیموں اور مساکین میں تقسیم

اتوار 5 دسمبر 2021 18:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان دو سو سے زائد بیواؤں ، یتیموں اور مساکین میں تقسیم کردیا گیا۔ تقسیم کی گئی امداد میں رضائیاں ، کمبل ، آٹے کے تھیلے ، چینی اور چائے پتی شامل تھی۔ تقسیم کا عمل اتوار کے روز صبح دس بجے سے شام تک گلگت پریس کلب میں جاری رہا۔

(جاری ہے)

تقسیم کا عمل حاجی اقبال عاصی سابق صدر پریس کلب و انچارج عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر نگرانی وقار احمد ، جہانگیر ناجی ، طارق حسین ، منظور حسین ، ندیم خان و دیگر نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ سال میں دو سے تین بار امدادی اشیاء جبکہ رمضان کے مہینے میں ہسپتالوں میں افطاری کا سامان بھی تقسیم کرتا ہے،سامان کی تقسیم کرنے سے پہلے مستحقین کی لسٹ بنا کے ان کو ٹوکن دیا جاتا ہے جسے دکھا کر وہ سامان وصول کرتے ہیں۔ گلگت شہر میں غربائ کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی طرح دیگر فلاحی اداروں کو بھی اسی طرح امدادی اشیاء تقسیم کرنا چاہیے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں