ضلع غذر میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ، مقامی آبادی گھروں میں محصور

پیر 6 دسمبر 2021 23:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی اور مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ،شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بلاک ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، استور میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوات، دیر اور شمالی وزیرستان میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں