گلگت، قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ کا ہمیں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کو خراج عقیدت

منگل 7 دسمبر 2021 00:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے شیوک سیکٹر چھوربٹ میں کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر فخر کرتی ہے،شہید پائلٹ میجر عرفان اور میجر ذیشان کی عظیم قربانی کو یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کی عوام مصیبت کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں