استور ، ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیرصدارت اجلاس، موسم سرما میں شاہراوں کو ٹریفک کے لیے بحال رکھنے بارے اقدامات کا جائزہ

بدھ 8 دسمبر 2021 13:46

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیرصدارت موسم سرما میں ضلع استور کے تمام شاہراوں  کو ٹریفک کے لیے بحال رکھنے کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس استور محمد شرین ، اسسٹنٹ کمشنر استور نثار احمد، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ولی اللہ فلاحی، اسسٹنٹ ایجینیر محکمہ تعمیرات عامہ غضنفر علی، اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی امتیاز احمد، چیف آفیسر بلدیہ استور ناصر احمد اور انتظامی آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس استور خورشید عالم شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ صوباٸی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اس سال موسم سرما میں برف باری کے باعث بند ہونے والی تمام شاہراوں کو ٹریفک کے لیے بحال رکھا جاۓ گا۔

(جاری ہے)

خصوصاً ضلع استور کے بالاٸی علاقوں کی سڑکوں سے برف یا برفانی تودے ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال رکھی جاۓ گی تاکہ بالاٸی علاقوں میں مقیم باشندوں کی سفری مشکلات کم ہوسکے۔

اور ان علاقوں کا ہیڈ کوارٹر استور سے زمینی رابطہ بحال رکھا جاۓ گا تاکہ اشیاۓ خوردونوش کی فراہمی کی اور دیگر امور کی انجام دہی کے لیے ہیڈ کوارٹر آنے والے مسافروں کو دوران سفر مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی گٸی ہے۔ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اپنے سب ڈویژن  میں بحالی کے کاموں کی براہ راست نگرانی کرۓ گا۔ اس ضمن میں متعلقہ ادارے جن میں محکمہ تعمیرات عامہ استور، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور اور میونسپل کمیٹی استور اپنی مشینری کی ضروری مرمت کرکے سثیشن کریں گے اور برف باری یا دیگر غیر معمولی موسمی صورت حال میں فوری طور پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر استور نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشینری کے لیے درکار پیٹرولیم مصنوعات کا سٹاک کریں تاکہ ضرورت کے موقع پر پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں