گلگت ،کوٹے میں کٹوتی اور ناقص گندم کی فراہمی گلگت بلتستان بھر میں آ ج دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:47

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) کوٹے میں کٹوتی اور ناقص گندم کی فراہمی گلگت بلتستان بھر میں آ ج دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا،سڑکیں بلاک کر کے احتجاج گلگت ، غذر اور سکردو میں کیے گئے جن میں ہزاروں مہنگائی کے مارے عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خوراک شمش لون میں اگر ذرا سی بھی شرم وحیاء ہے تو وہ وزارت سے استعفیٰ دیکر احتجاجی جلسوں میں شرکت کریں،گلگت بلتستان کے غریب عوام کو صرف ایک ہی سہولت گندم سبسڈی کے نام پر دی جارہی ہے جس کے خلاف منفی سازش پر تمام حدیں پار کرنے کو جی بی کے بیس لاکھ عوام تیار ہیں اور ہر آ نے والے دن احتجاجوں میں مزید شدت پیدا ہو گی۔

اس دوران مظاہرین نے پی ٹی آئی حکومت ، وزیر اعلی اور وزیر خوراک مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ یاد رہے جی بی کے عوام کو یوکرائن کی ریجکٹ شدہ گندم کا آ ٹا فراہم کیا جا رہا ہے اور اس میں بھی کٹوتی کی گئی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں