گلگت ،جوٹیال نالے میں غیر ملکی شکاری جیمز نے 2 کروڈ 27 لاکھ کی بولی دیکر 45 انچ ماخور کا شکار کرلیا

جمعرات 13 جنوری 2022 23:59

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء)جوٹیال نالے میں غیر ملکی شکاری جیمز نے 2 کروڈ 27 لاکھ کی بولی دیکر 45 انچ ماخور کا شکار کرلیا۔ مارخور کا سائز45 انچ تھا اور عمر نو سے دس سال بتاء جاتی ہے۔شکار بروز بدھ صبح نو بجے کے قریب جوٹیال نالہ کے مقام چلی دار میں کیا گیا۔ مارخور کے شکار کی سرکاری فیس دو کروڑستائیس لاکھ روپے تھی۔

(جاری ہے)

کنزرویوشن کمیٹی جوٹیال گلگت کے صدر حبیب الرحمن صاحب اور انکی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ جن کی مسلسل محنت سے کنزرویوشن کمیٹی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور علاقے کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ اہالیان جوٹیال کنزرویوشن کمیٹی کے فعال کردار سے مطمئن ہے اور کمیٹی کے مزید فعالیت کیلئے صدر حبیب الرحمن اور انکی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں