پاک آرمی کا سب ڈویژن روندو کے زلزلے سے متاثرہ گاں گنجی اور تلو میں طبی کیمپ کا انعقاد

اتوار 16 جنوری 2022 00:02

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) پاک آرمی نے سب ڈویژن روندو کے زلزلے سے متاثرہ گاں گنجی اور تلو میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران 137 بچوں اور 111 خواتین سمیت 357 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، اور مستحق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے انعقاد میں محکمہ صحت بلتستان کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف نے پاک آرمی کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر سینیر فوجی حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں