تحریک انصاف کی حکومت گلگلت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھارہی ہے،محبوب علی خان

جمعرات 20 جنوری 2022 17:13

استور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) وزیراعلی  ٰگلگلت بلتستان کے معاون خصوصی محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محبوب علی خان نےعمائدین استور کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  تحریک انصاف کی حکومت گلگلت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں کے بدولت ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگلت بلتستان کی صوبائی حکومت  کے تمام وزراء وزیر اعلیٰ  گلگلت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات ایک کر کے کام کررہے  ہے، انشاءاللہ کچھ عرصہ کے بعد عوام خودبخود تبدیلی محسوس کرےگی، اللّٰہ نے ہمیں یہ موقع دیا ہے  ہم عوام کی خدمت  کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کے توقعات پر پورے اترے گی۔

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments