گلگت ،محکمہ تعلیم میں ایک سو سے زائد گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشاف

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت کو فوری طور پر گوشوارہ آپ ڈیٹ کرنے کا حکم دے دیاگیا

جمعہ 21 جنوری 2022 23:59

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ضلع گلگت محکمہ تعلیم میں ایک سو سے زائد گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کے انکشاف پر سیکریٹری ایجوکیشن نے ایکشن لے لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت کو فوری طور پر گوشوارہ آپ ڈیٹ کرنے کا حکم دے دیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع گلگت میں کل 1900 ملازمین تنخوا لے رہے ہیں لیکن ان میں اٹھارہ سو سے کچھ کم ملازمین ڈیوٹیوں پر حاضر ہیں بقایہ کا کچھ پتہ نہیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ اساتذہ نے دیگر اضلاع سے گلگت ٹراسفری کروائی ہے اور اپنی تنخواہ ایڈجسٹ کروائی ہے لیکن ڈیوٹی پر موجود نہیں ۔ نیا ڈیٹا مرتب ہو گیا تو سب کچھ کھل کر سامنے آ جائے گا اس کے بعد گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی ۔ گلگت کے بعد دیگر نو اضلاع میں بھی نیا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments