ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کا شہرکے مختلف مقامات کا دورہ،پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا جائزہ لیا

مہنگے داموں اشیا خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر دوکان کو سیل کیا جائیگا، انتباہ جاری

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:26

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے گلگت شہرمیں پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا جائزہ لینے کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت،،تحصیلدار گلگت،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن گلگت، علاقہ مجسٹریٹ اوردیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت نے گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور کوویڈ۔19 ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا چیکنگ کے حوالے سے مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔اور موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے دوکانداروں کو جاری کردہ پرائس کنٹرول لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر علاقہ مجسٹریٹ کو دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہد ایت دی جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے دکانداروں کے اوپر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے دکانداروں کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے داموں اشیا خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر دوکان کو سیل کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ویکسی نیشن کے حوالے سے دکانداروں سے سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اپنی دکانوں میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھیں،ویکسینیش نہ کرانے کی صورت میں اس کی دکان کو سیل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو تحریری حکم نامہ ناری کرتے ہوئے کہا کہ جلداز جلد موبائل ٹیم کے ذریعے گلگت شہر کے تمام دوکانداروں کو ویکسی نیشن کرائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کوبھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیم کے ساتھ مجسٹریٹ کو تعینات کر کے رپورٹ پیش کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس سے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی دکاندار پرائس کنٹرول لسٹ پر عمل نہ کرے تو فوری طور پر کنٹر ول روم نمبر 05811- 920724 پر اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر اس دکاندار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں