گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے ٹریفک وائیلیٹرز کیخلاف مہم تمام اضلاع میں کامیابی کے ساتھ جاری

جمعرات 27 جنوری 2022 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے ٹریفک وائیلیٹرز کے خلاف مہم تمام اضلاع میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو مہم کی ابتدا سے اب تک ٹریفک وائیلیٹرز کے خلاف گلگت بلتستان کی سطح پر کی گئی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی.جس کے مطابق مورخہ 10جنوری 2022 سے 26 جنوری 2022 تک گلگت بلتستان بھر میں ٹوٹل 17,094 گاڑیوں کے خلاف مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور مبلغ سترہ لاکھ بیانوے ہزار سات سو ستتر روپے (1,792,777) کی رقم چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 4482 افراد کیخلاف بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ کرنی, 776 افراد کیخلاف کم عمری میں ڈرائیونگ, 63 افراد کیخلاف ٹمپرڈ گاڑیاں رکھنے پر, 675 افراد کیخلاف بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر, 816 افراد کیخلاف غیر رجسٹرڈ NCP گاڑیاں رکھنے پر جبکہ 4000 گاڑیوں کا دیگر وائیلیشن میں چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے مجموعی طور پر ناکوں کے دوران 3932 گاڑیوں سے کالے شیشے اور 2295 گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتارے گئے جبکہ دو گاڑیوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا . بریفنگ کے اختتام پر آئی جی پی نے کہا کہ مذکورہ مہم تاحکم ثانی جاری رہے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں