بابوسر ٹاپ پر اچانک موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے پیش نظر ہر قسم کی ٹریفک کی آ مدورفت پر پابندی عائد کردی گئی

اتوار 22 مئی 2022 19:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) بابوسر ٹاپ پر اچانک موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے پیش نظر ہر قسم کی ٹریفک کی آ مدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے دیامر پولیس کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ موسم مکمل صاف اور کلیئر ہونے تک چلاس زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر سیاحوں اور مسافروں کو بابوسر کاغان روڈ پر سفر سے روک دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیامر نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122،ٹورسٹ پولیس اور کمیونٹی پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس جب بھی دن کے اوقات میں بابوسر ٹاپ پر موسم خراب ہوجاتا ہے تو گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی جائے۔یاد رہے دیامر انتظامیہ کی جانب سے بابوسر کاغان روڈ پر پہلے ہی شام 6 سے صبح 6 بجے تک آمد و رفت پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ دیامر پولیس کے مطابق سیاح اور مسافر انتظامیہ اور پولیس کیساتھ تعاون کریں اور ویدر ایڈوائزری کو اپنے سفری پلان کا حصہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں