ادارتی افسران کی جانب سے ذمہ داری سے پیشہ وارانہ وارانہ خدمات کی ادائیگی عین عبادت ہے ، امیر تیمور

منگل 24 مئی 2022 00:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا ہےکہ ادارتی افسران کی جانب سے ذمہ داری سے پیشہ وارانہ خدمات کی ادائیگی عین عبادت ہے ، عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے ،ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائیٹی کے مشترکہ سماجی خدمات میں بوائے سکاوٹس کار کردار قابل تعریف ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میونسپل کارپوریشن کے افسران اور بوائے سکاوٹس کو سماجی بہترین خدمات پر تحصیل اور میونسپل کارپوریشن گلگت کے جانب سے تعریفی اسناد کے تقسیم کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف کی جانب سے عوامی خدمت اور سائلین کے مسائل کے حل کیلئے کوششوں میں تیزی لائیں ،کوتاہی نا قابل برداشت ہے جبکہ بہتر کام کرنے والے سٹاف کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے ،میری کوشش ہے کہ تحصیل آفس او ر میونسپل کارپوریشن دونوں ادارے فلاحی اداروں کی طرح عوام کی خدمت کرے، عوامی خدمت کی اولین تر جیح ہے ۔

انہوں نے GB بوائے سکاوٹس کے سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جو بھی سماجی سرگرمیاں ہوتی ہیں بوائے سکاوٹس نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں