ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122فرید احمد کی زیر صدارت اجلاس

ضلعی ذمہ داران نے اپنے اضلاع میں گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ڈی جی ریسکیوکو بریفنگ دی

پیر 23 مئی 2022 22:28

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122فرید احمد نے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کی کارکردگی کے حوالے سے منعقد اجلاس میں گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کے ضلعی ذمہ داران نے اپنے اضلاع میں گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ڈی جی ریسکیو1122کو بریفنگ دی۔

ڈی جی ریسکیو1122نے اجلاس کیدوران گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 کے تمام اضلاع کے زمہ داران کو ہدایت دیتے ہو?ے کہا کہ حادثات میں عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اضلاع میں 24گھنٹے ریسکیورز کو الرٹ رکھا جا?ے اور تمام ایمرجنسی گاڑیوں کو بھی چالو حالت میں رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر بابوسر ٹاپ اور خنجراب ٹاپ پر سیزنل ریسکیوسٹیشنوں کے قیام کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔

ڈی جی ریسکیو1122فرید احمد نے آفیسران سے گفتگو میں مزید کہا کہ بہترین خدمات سرانجام دینے والے آفیسران اور ریسکیورز کی حوصلہ افزا?ی کی جا?یگی اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے آفیسران اور ریسکیورز کے خلاف محکمانہ کاروا?یوں کا آغاز کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122کے ایمرجنسی نمبر پر جعلی اور گمراہ کن کالز کرنے والوں کے خلاف گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ایکٹ اور سا?بر کرا?م ایکٹ کے تحت سخت قانونی کاروا?ی کا آغاز کیا جارہاہے کیونکہ ایمرجنسی نمبر1122 مصروف ہونے سے کسی مستحق کی جان بھی جاسکتی ہے۔انہوں نے عوام سے بھی گزارش کی ہے کہ ایمرجنسی نمبر 1122پر غیر ضروری کالز سے گریز کیا جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں