عوامی شکایات کے ازالے کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں، امیر تیمور

ہماری کوشش ہے عوامی شکایات پر فوری کاروائیوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کریں، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

پیر 23 مئی 2022 22:28

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمورنے کہاکہ شہر میں گرانفروشی اور ہوٹلوں میں سروس چارجزکے نام پر اضافہ رقم کی وصولی، ہوٹلوں کے کچن اور پولٹری شاپس میں نا قص صفائی اور گیسٹ ہاوسز سمیت چھوٹے بڑے کیفے ٹیریاز میں کھانے پینے کے معیا ر کی بہتری کیلئے چھاپہ مار ٹیموں کا کریک ڈاون جاری ہے عوام کو چاہئے کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمدکیلئے اپنی شکایات الفا کنٹرول یا ترجمان کے فون نمبرز پر درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں، عوامی مسائل کے حل کی نشاندہی کیلئے سوشل میڈیا اور مقامی پرنٹ میڈیا کے نمائندے اہم رول پلے کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی، نرخناموں میں خود ساختہ اضافہ، گوشت کے قیمتوں میں زائد وصولیوں، پولٹری کے دکانوں، ہوٹلوں کے کچن میں ناقص صفائی اور بڑے چھوٹے ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز، کیفے ٹیریاز میں سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی پرمشتمل 100 کے قریب متفرق کیسز پر سیکٹر مجسٹریٹس اور میونسپل فوڈ اینڈ میٹ انسپکٹرز کے مشترکہ کاروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں 150 سے زائد دکانداروں، قصائیوں، ہوٹل اور پولٹری مالکان پر جرمانے اور 10 افراد کو جیل کی سزائیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

یہ سب عوامی شکایات پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ہماری کوشش ہے عوامی شکایات پر فوری کاروائیوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخناموں، احکامات اور متفرق تحریری ہدایات پر عملدرآمد کیلئے تاجر تنظیموں کی جانب سے بھرپور اعتماد حاصل ہے اس سلسلے میں تاجر تنظیموں، بازار کمیٹیوں اور نمبرداروں کا تعاون قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں