قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا کامیاب جوان مرکز کا دورہ،مرکز میں جاری امورکا بغور جائزہ

پیر 23 مئی 2022 21:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کے کامیاب جوان مرکز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے کے دوران وائس چانسلرنے کامیاب جوان مرکز میں جاری امورکا بغورجائزہ لیا۔دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران بھی تھے۔

(جاری ہے)

دورے میں وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ وطالبات کے لیے معیاری اعلی ٰ تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائینگے۔اس سے قبل وائس چانسلر سے گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدروکابینہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تعلیم وتحقیق کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں