سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان آصف اللہ خان ن کی اپنے دورہ بلتستان کے دوران میٹنگ کا انعقاد

پیر 23 مئی 2022 22:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے اپنے دورہ بلتستان کے دوران پیر کوچیف انجینئر بلتستان ریجن کے آفس میں اےڈی پی ری ویو کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں چیف انجینئر ورکس بلتستان ریجن, ایس ای گانچھے کھرمنگ سرکل ، ایس ای سکردو شگر سرکل اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر صاحب نے بلتستان ریجن کے تمام جاری اور نئے سییکموں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ٹارگٹڈ، موڈیفائی اور رویوائزڈ سکیموں کے حوالے سے سیکرٹری ورکس نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے خصوصی رابطہ کیا اور ان کی جلد از جلد منظوری کے لیے ذاتی طور پر کوشش کی یقین دھانی کرائی اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار میں کوتاہی نہ برتنے کی واضح احکامات جاری کیے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں