قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا کامیاب جوان مرکز کا دورہ،مرکز میں جاری امورکا بغور جائزہ

طلبہ وطالبات کیلئے معیاری اعلی تعلیم وتحقیق کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائینگے،ڈاکٹر عطااللہ شاہ

پیر 23 مئی 2022 23:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے یونیورسٹی کے کامیاب جوان مرکز کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وائس چانسلرنے کامیاب جوان مرکز میں جاری امورکا بغورجائزہ لیا۔دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران بھی تھے۔

(جاری ہے)

دورے میں وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ وطالبات کے لیے معیاری اعلی تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائینگے۔اس سے قبل وائس چانسلر سے گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدروکابینہ نے ملاقات کیں۔ملاقات میں تعلیم وتحقیق کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں