چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا کلین اینڈ گرین کے عنوان کے طور پر سٹی پارک کا دورہ

منگل 24 مئی 2022 22:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کلین اینڈ گرین کے عنوان کے طور پر سٹی پارک میں تزین و آرائش کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔ چیف سیکر ٹری گلگت کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان، آئی جی پی گلگت بلتستان اور دیگر اداروں کے سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان نے سٹی پارک گلگت میں پودا بھی لگایا۔ تفصیلات کے مطابق سہاراارفنز ایجوکیشنل سینٹر کے طلبہ و طالبات اور برمس یتیم خانہ کے طلبہ کو بھی چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی اس موقع پر طلبہ و طالبات نے سٹی پارک میں پودے لگائے،اس موقع پر دونوں اداروں کے طلبہ کے مابین کھیلوں کے مقابلہ بھی کرائے گئے اورجیتنے والے کھیلوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کے سکولز کا جائزہ لیا گیا تھاان بچوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا تھا اورشجر کاری کے طور پر بچوں کے مبارک ہاتھوں سے پودے لگوائے گئے۔ بر مس اور کنوداس کے بچوں کا آپس میں کھیلوں کا مقابلہ کرایا گیا۔ سٹی پارک اور شہر بھر کی خوبصورتی کے حوالے سے کام شروع کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے اس سے گلگت شہر میں آنے والے سیاحوں کے لئے ایک اچھا پیغام بھی جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں