قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

پیر 4 جولائی 2022 19:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا علان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اخترکے مطابق امتحانات19جولائی 2022سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

پہلا پرچہ تاریخ پاکستان پارٹ ٹوکا جبکہ آخری پرچہ اوٹ لائن آف ہوم اکنامکس پارٹ ٹو،اکنامکس پارٹ ٹو اور عربی پارٹ ٹو کا ہوگا۔ امتحانات کا سلسلہ 18اگست 2022تک جاری رہے گا۔امیدوار متعلقہ تاریخ پر اپنے امتحانی سنٹر زمیں حاضری کو یقینی بنائیں۔مزید معلومات کے لیے کے آئی یو کے آفیشل ویب سائٹ یا پھر دفتری اوقات میں شعبہ امتحانات سے رجوع کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ امیدواروں کو سلپ ان کے متعلقہ پتہ جات پر پہلے ہی ارسال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں