ہنزہ اورضلع غذرمیں دریا میں ڈوبنے کے دو حادثات ، 3نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

پیر 4 جولائی 2022 23:36

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) ہنزہ اورضلع غذرمیں دریا میں ڈوبنے کے دو حادثات ، 3نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے ، پہلا حادثہ ہنزہ کے گاؤں حسینی میں سسپینشن پل سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاح دریائے ہنزہ میں گرگیا اور دریا میں غائب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ہنزہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہنزہ کی ٹیم مقامی لوگوں کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کردی اور مسلسل آپریشن کے بعد کے بعد سیاح کو دریا سے نکال کر ریسکیو ایمبولینس میں CPR اور فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے سول ہسپتال گلمت شفٹ کردی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی۔

دوسرا حادثہ ضلع غذر گاہکوچ سلپی پل کے قریب دریائے غذر میں دو نوجوانوں کی ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 غذر کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کو مقامی افراد کی مدد سے دریا غذر سے نکال کر CPR اور فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ریسکیو ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ منتقل کر دی تاہم ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی اور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ریسکیو مرچری وین میں گاؤں بھتریت روانہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں