وزیراعلی گلگت بلتستان کی سیکرٹری داخلہ کوغذر میں نالاجاتی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی ازخود نگرانی کرنے کی ہدایت

منگل 5 جولائی 2022 22:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کو حکم دیا ہے کہ شیر قلعہ ضلع غذر میں نالاجاتی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی ازخود نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے جی بی ڈی ایم اے، تعمیرات، بجلی اور صحت کے محکمہ جات کو شیر قلعہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کے فوری اقدامات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی نے سیکرٹری داخلہ کو شیر قلعہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اقدامات پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں