گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات کا شیر قلعہ غذر میں سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

بدھ 6 جولائی 2022 10:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان نے شیر قلعہ غذر میں سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کو بے آسرا نہیں چھوڑے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت شیر قلعہ سمیت ضلع غذر کے دیگر علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کیلئے پوری طرح متحرک ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں