گلگت بلتستان میں گرمی کی موجودہ لہر کے بعد گلیشیئرز کے پگھلنے سے ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلابی صورت حال کا امکان ہے ،اُسامہ مجید چیمہ

بدھ 6 جولائی 2022 15:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر اورچیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی طر ف سے جاری پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان میں گرمی کی موجودہ لہر کے بعد گلیشیئرز کے پگھلنے سے ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلابی صورت حال کا امکان ہے،ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو متنبہ کیاجاتا ہے کہ ند ی نالوں، دریاؤں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔

کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اور جگلوٹ گورو کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے نالوں یا پہاڑی علاقے جہاں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفر سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر افرادکو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال میں بر وقت کارروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلا ع دیں۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 920100. 920102- 05811 الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت:920724 -05811 ڈی ڈی ایم اے گلگت: 930346/03151885015 - 05811اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹو انجینئرز بی اینڈآر اور پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122 کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں