وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان نے جگلوٹ سٹی میں دو فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا

جمعہ 12 اگست 2022 16:27

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے فلاحی ادارہ ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے جگلوٹ سٹی میں دو فلٹریشن پلانٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات نے ہیلپنگ ہینڈ کی علاقے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جگلوٹ شہر میں صاف پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا تھا جس کے پائیدار حل کیلئے ہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ہیڈ سے رابطہ کرکے جگلوٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے قائل کیا گیا جس پر عملدرآمد کے لئے علاقے کے تمام عوام کی جانب سے ہیلپنگ ہینڈز کا شکر گزار ہوں ۔

جگلوٹ کے عوام نے بھی صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات فتح اللہ خان اور ہیلپنگ ہینڈز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر فتح اللہ خان نے اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کو ہدایت کی کہ فلٹریشن پلانٹس واسا کی تحویل میں دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھ کر عوام کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی فراہمی انسانی صحت کیلئے ناگزیر ہے اور آلودہ پانی انسانی صحت کیلئے مضر ہوتا ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ صاف پانی محفوظ زندگی کی ضمانت ہے اور محکمہ واسا عوام کو پینے کے صاف پانی کے فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھے اور عوام کی بنیادی ضرورت کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں