چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا ہائی سکول نمبرونکا دورہ ،کیریئر فیسٹول 2022 کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 12 اگست 2022 16:27

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ہائی سکول نمبر 1 گلگت کا دورہ کیا اور کیریئر فیسٹول 2022 کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور حکومت کیریئر فیسٹیول کے انعقاد کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور ہم اس تاریخی ایونٹ کے ذریعے اپنے بچوں کے مستقبل کے تعین کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت اس تاریخی تقریب پر گلگت بلتستان کے طلبہ کا استقبال کرنے کے لئے پرجوش ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد سعید وزیر، ڈی آئی جی گلگت رینج فرمان علی، ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں