کونسلات کے 18 سینئر آفیسران کو اگلے سکیل میں ترقی دینے کا فیصلہ

جمعہ 12 اگست 2022 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) گلگت بلتستان لوکل کونسلات سروس سٹریکچر کی منظوری کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، کونسلات کے 18 سینئر آفیسران کو اگلے سکیل میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ نے محکمانہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی کا اجلاس 16 اگست چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ و سیکریٹری کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیئرمین جی بی کونسل بورڈ و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سید اخترحسین رضوی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کونسل بورڈ کے آفیسران کی ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 16 اگست کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں محکمہ کے 18 سینئر آفیسران کو اگلے سکیل میں ترقی کیلئے منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ سید اختر حسین رضوی اور ڈائریکٹر جی بی لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد کی کاوشوں سے گلگت بلتستان لوکل کونسلات کے آفیسران کو پہلی مرتبہ اگلے سکیل میں ترقی دینے کا فیصلہ ہوا ہے جو کہ جی بی لوکل کونسلات کے ملازمین کے لئے سروسز سٹریکچر کی منظوری کا ثمر ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں