گلگت ،کیرئیر فیسٹ 22 کے نام سے منعقد ہونے والے تعلیمی فیسٹول کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعہ 12 اگست 2022 21:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ماڈل ہائی سکول نمبر1 گلگت میں کیرئیر فیسٹ 22 کے نام سے منعقد ہونے والے تعلیمی فیسٹول کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 15 سے 18 اگست تک جاری رہنے والے کیرئیر فیسٹول میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم،اساتذہ اور اپنے شعبے میں مہارت رکھنے والے 41 قابل ترین آفیسران گلگت بلتستان کے ہونہار طلباء و طالبات کو لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

مقررین اپنے لیکچرز میں طلباء و طالبات کو بہتر مستقبل کیلئے رہنمائی کریں گے نیز فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے اشتراک سے گزشتہ ایک ہفتے سے تیاریاں کررہی ہے۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کی خصوصی کاوشوں سے گلگت میں اپنی نوعیت کا پہلا کیرئیر فیسٹ 22 کے نام سے گلگت بلتستان کے ہونہار طلبا کیلئے پہلا پروگرام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں