گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے کیرئیر فیسٹ 2022 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پیر 15 اگست 2022 18:34

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے کیرئیر فیسٹ 2022 کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پہلے کیرئیر فیسٹ 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین کیمپس سمیت دیگر تینوں سب کیمپسز میں جاری تعلیم وتحقیق کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے بھرپور کام کررہی ہے۔

وائس چانسلرنے تعلیم وتحقیق کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیااوروائس چانسلر نے کیریئر فیسٹ 2022 میں شریک ملک بھر کے مختلف پیشوں سے وابستہ نامور شخصیات و اداروں کے نمائندگان کو خوش آمدید کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو اس اہم موقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کیرئیر فیسٹ 2022میں یونیورسٹی کی طرف سے لگائے گئے سٹال کا دورہ بھی کیا۔اس سے قبل وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں منعقدہ اکیڈمک پلاننگ کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بی ایس خزاں سال 2022میں داخلے،سمسٹر خزاں،شعبہ امتحانات سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں