گلگت بلتستان حکومت بچوں کے بہتر مستقبل کی خواہاں ہے، محی الدین احمد وانی

حکومت سکولوں میں تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،چیف سیکرٹری

پیر 15 اگست 2022 18:36

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت بچوں کے بہتر مستقبل کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو کیریئر فیسٹ کے استقبالیہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کو ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 144 سکولوں میں کمپیوٹر لیبز اور لائبریریز قائم کر دی گئی اور یہ سب وزیر اعلی گلگت بلتستان کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے سکولوں میں تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں