نذیر احمد ایڈووکیٹ بلا مقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے

بدھ 7 جون 2023 18:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) نذیر احمد ایڈووکیٹ بلا مقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ۔ ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔منتخب ہونے کے فوراً بعد نزیر احمد نے بحیثیت سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے آج ( بدھ کو) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد زیدی کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے ان کو عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہیں لیا ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں