موئثر تدریس کے ذریعے ہی بہترین نتائج سامنے آسکتے ہیں، ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا تربیتی ورکشاپ سے اظہار خیال

جمعرات 8 جون 2023 17:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جامع و موئثر تدریس کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ورکشاپ میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سمیت ماہرین تعلیم،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی۔

ایک روزہ ورکشاپ کی ریسورس پرسن مونتا نا یونیورسٹی امریکہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امبرین مسعود تھی۔ جامع و موئثر تدریس کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپ کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹرنے کیاتھا۔ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اساتذہ کو جامع وموئثر تدریس کے طریقوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ تعلیم و تحقیق میں بہترین نتائج کے لیے موئثر تدریس لازمی جز ہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی اساتذہ کے لیے وقتاًفوقتاًتربیتی پروگرامز منعقد کرتی ہے۔جس کا مقصد جہاں اساتذہ کو تعلیم میں جد ت سے آگا ہ کرنا ہے وہی پر جامعہ میں معیاری تعلیم وتحقیق کو بہتر بنانا ہے۔وائس چانسلر نے اہمیت کے حامل موضوع پر ورکشاپ منعقد کرنے پر قراقرم انٹرنیشنل ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کو مبار ک باد بھی پیش کیا۔اس سے قبل وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ کیا۔دورے میں وائس چانسلر نے زیر تعمیر منصوبوں میں کام کے رفتا ر اور معیار کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں