وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے سی بی ایم ایس کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو

جمعرات 10 اکتوبر 2024 19:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے سی بی ایم ایس کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر کیلئے دیامر کے عوام نے قربانیاں دی ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے سی بی ایم ایس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سے دیامر کے عوام کی احساس محرومی کو دور کیا جاسکے گا۔

لہٰذا واپڈا دیامر کے منتخب ممبران کی مشاورت سے CBMs کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ اجلاس میں CBMs کا موجودہ PC-1اور ریوائز PC-1 کیلئے سفارشات کو آئندہ 5 دنوں میں حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات دیئے گئے جس کے بعد ان سفارشات کی منظوری اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے واپڈا کو بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ CBMs کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے واپڈا سے سفارش کی جائے گی کہ ان منصوبوں کی تعمیر کیلئے درکار وسائل صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں کو فراہم کئے جائیں تاکہ ٹائم لائنز کے مطابق CBMs کے منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام کی سماجی ترقی، انسانی فلاح و بہبود، جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ سمیت صحت، تعلیم، زراعت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے CBMs کے منصوبوں کی بروقت تعمیر لازمی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیرجنگلات حاجی شاہ بیگ، صوبائی وزیر خوراک و زراعت انجینئر محمد انور، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سٹیلمنٹ برگیڈئر (ر) شعیب تقی، متعلقہ صوبائی سیکریٹریز، کمشنر دیامر/ استور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں