ہنزہ گوجال کو سب ڈویژن اور شینا کو تحصیل کادرجہ دینے کے اعلان کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائے،رانی عتیقہ غضنفر

جمعہ 24 فروری 2017 14:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سیشن کے دوران نقطہ اٹھایا کہ ہنزہ گوجال کو سب ڈویژن اور شیناکی علاقے کو تحصیل کا اعلان ہونے کے باوجود ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو فوری طور پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ میں اس حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گوجال کے دور دراز علاقے خصوصاً شمشال وغیرہ میں لوگوںکوشناختی کارڈ بنانے میںمشکلات کاسامناہے لہٰذا ان علاقوں میں نادرا کی موبائل ٹیموں کو فوری بھجوایا جائے تاکہ علاقہ کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے میں سہولیات میسرآسکے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں