محکمہ لائیو سٹاک گلگت بلتستان کی استور کے کسانوں میں رعائتی نرخوں پر خوش گائوکی تقسیم

ہفتہ 25 فروری 2017 19:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)محکمہ لائیو سٹاک گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع استور میں مویشی پالنے والے کسانوں میں رعائتی نرخوں پر’’ خوش گائو‘‘ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضلع استور بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ضلع استور ڈاکٹر مدثر سہیل نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے مقامی کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ یاک کی پیداواری صلاحیت اور صحت میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ لا ئیوسٹاک گاہے بگاہے مو یشی پال کسانوں کی اس قسم کی حوصلہ افزائی کر تا رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امسال محکمے کی جانب سے کچھ گائے اور بھیڑ بکریاں بھی رعائتی نرخوں پر کسانوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک عنقریب مویشیوں کے ویکسینیشن کا آغاز بھی کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مدثر سہیل نے تمام کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کریں تاکہ مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں