سپیکرگلگت بلتستان نے اسمبلی اجلاس کے لئے سمری گورنر کو بھج دی

جمعرات 17 جنوری 2019 15:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد نے گلگت بلتستان اسمبلی کا 35واں اجلاس طلب کر نے کے لئے سمری گورنر گلگت بلتستان کو بھج دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا واں اجلاس چار فروری سے نو فروری تک طلب کر نے کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد نے سمری جمعرات کے روز بھیج دی ہے۔اس اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے گلگت بلتستان کی آ ئینی حیثیت کے حوالے سے سے جاری فیصلے اور دیگر اہم عوامی امور پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں