گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کل سے شروع ہونگے

یونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ٹیم کے کھلاڑیوں کا دس روزہ تربیتی کیمپ 16 مارچ سے شروع ہو گا

منگل 12 مارچ 2019 15:20

گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کل سے شروع ہونگے
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء)گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز کل 13 مارچ سے سٹی پارک گلگت میں شروع ہونگے۔ گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایاکہ منتخب ٹیم اسلام آباد میں 29 مارچ سے کھیلی جانے والی 18 ویں قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں گلگت بلتستان کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ شمشاد علی کمیٹی کے سربراہ ہوںگے جبکہ دیگر ممبران میں کائنات کریم، اجلال حسین، مرزا سکندراور ظہیر احمد شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ٹیم کے کھلاڑیوں کا دس روزہ تربیتی کیمپ 16 مارچ سے شروع ہو گا جس میں کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دی جائے گی اور چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیم کے کھلاڑی 27 مارچ کو اسلام آباد کے لئے رووانہ ہوں گے۔ خواتین ٹیم کے لئے کائنات کریم جبکہ مردوں کی ٹیم کے لئے اجلال حسین کو کوچز مقرر گیا کیا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں