ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں بہترین کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے عملے میں تعریفی اسناد تقسیم، ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کا نقد انعام دینے کا بھی اعلان

جمعہ 19 جولائی 2019 16:26

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں بہترین کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے عملے میں تعریفی اسناد تقسیم، ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کا نقد انعام دینے کا بھی اعلان
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور عملے کو نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سائیکل ریس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تمام عملے نے اپنی پوری لگن کے ساتھ کام کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے اور اس ریس کے دوان وی وی آئی پی ون اور ٹو دونوں کے دورے کے موقع پر بھی احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔

انہوں نے عملے کو اسی طرح اپنی محنت اور لگن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی سی گلگت نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے عملے جن میں ایڈیشنل ڈی سی گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر عملدآمد گلگت، ایڈمن آفیسر، تحصیلداران، پبلک ریلیشن آفیسرڈپٹی کمشنر آفس گلگت، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل، چیف آفیسربلدیہ اور اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت کے سٹاف اور بلدیہ میونسپل فورس شامل ہیں کے درمیان تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں