گلگتن بلتستان اسکاؤٹس نے نلتر میں منعقدہن چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ اپنے نام کر لیا

جمعرات 21 جنوری 2021 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) گلگتن بلتستان اسکاؤٹس نین نلتر میں منعقدہن چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ اپنے نام کر لیا۔21جنوری2021: پی اے ایفن اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ حالیہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ میں وقار جونیئر کی سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگریز میں شاندار کاردگردگی کی بدولت گلگتن بلتستان اسکاؤٹس نے الپائین اسکی کپ جیت لیا۔

وہ دونوں کیٹیگریز میں بھرپور فارم میں نظر آئے اورایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرا لیا۔ سلالم کیٹیگری میں سابقہ اولمپئین پاک فضائیہ کے محمد عباس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ اسی کیٹیگری میں گلگتن بلتستان اسکاؤٹس کے وقار جونیئر نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے نور محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جائینٹ سلالم کیٹیگری میں گلگتن بلتستان اسکاؤٹس کا پلہ بھاری رہا جس میں وقار جونیئر کے طلائی تمغے کے علاوہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی گلگتن بلتستان اسکاؤٹس کے سجاد احمد اور وقار عظیم نے اپنے نام کر لئے۔ پاک فضائیہ،پاک آرمی، گلگتن بلتستان اسکاؤٹس، سوات، پنجاب،ن بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ہائیر ایجوکیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور الپائن کلب کی ٹیموں نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں